ماسک کے پیچھے” ایک آن لائن دستاویزی فلم ہے جس میں دنیا بھر کے صف اول کے پبلک سروس و کو دکھایا گیا ہے”
پبلک سروسز انٹرنیشنل (پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے عالمی یونین فیڈریشن) کی تیار کردہ یہ دستاویزی فلم، ہمارے اراکین کی ذاتی جدوجہد کو ان سیاسی فیصلوں کے تناظر میں دکھاتی ہے جس سے کوویڈ ۱۹ کی وبا کو ہوا ملی۔
ہمارا مقصد ان کہانیوں کی مدد سے کوویڈ سے بحالی یا Covid-Recovery کا ایک ایسا طریقہ تشکیل دینا ہے جو پوری دنیا میں کام کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائے، اگلی صف میں وبا کا سامنا کرنے والوں کے حالات کو بہتر بنائے اورسہولیات عامہ کی از سر نو تعمیر کرنے میں مدد کرے تاکہ ہم سب مستقبل میں ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہیں۔
اپنی اراء، تبصرے یا سوالات کے لیے رابطہ کریں:communications@world-psi.org
پیشکش: پبلک سروسز انٹرنیشنل
ہم فلاح عامہ اور اس کی فراہمی یقینی بنانے والے کارکنان اورانجمنوں کی ایک بین الاقوامی آواز ہیں۔ ہم تمام براعظموں میں چھ سو سے زائد مزدور انجمنوں کو متحد کرتے ہیں، جو تین کروڑ سے زیادہ کارکنوں کی نمائندگی کرتیں ہیں۔ ہم عوامی شعبے کے کارکنوں کے لیے بہتر سرمایہ کاری، روزگار اور صف اول میں حالات کا سامنہ کرنے والوں کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ ہم اپنے اس بنیادی عقیدے کے لیے لڑتے ہیں؛ کہ انسانیت منافع سے بڑھ کرہے۔ مزید جانیے۔
ہم عوامی شعبے کے کارکنوں کے لیے بہتر فنڈنگ، روزگار اور فرنٹ لائن حالات کے لیے جدوجہد کی قیادت کرتے ہیں۔ ہم اپنے بنیادی عقیدے کے لیے لڑتے ہیں - کہ انسانیت کو منافع پر ترجیح دی جائے ۔ اورجانیے
تخلیق: What Took You So Long
WTYSL ایک خانہ بدوش صفت پروڈکشن کمپنی ہے، جس نے پچھلے تیرہ سالوں سے ایک ہی چیز پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے: ایک باخبرعدسے کی مدد سے ایسی کہانیاں سنانا جو اصلاح کر سکیں- ہم ایک مؤثرنوعیت کا میڈیا بناتے ہیں جو فلم، فوٹو گرافی، وی - آر، اور دیگر انٹرایکٹو ویب پلیٹ فارمز کے ذریعے مرکزی دھارے کے بیانیے کو چیلنج کرتا ہے۔